بھارت نے پاکستان سے نہ کھیلنے کےلیے بہانےتلاش کرنا شروع کردئیے

140

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم ایشیا کپ سے دستبردار ہونے کا سوچ رہی ہے، ایشیا کپ کے دوران بھارت گزشتہ سال کو رونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہونے والی سیریز کھیلنے کا خواہش مند ہے۔


کو رونا کے سبب ملتوی ہونے والا ایشیا کپ رواں سال جون میں سری لنکا میں شیڈول ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس 9 جولائی کو ایشین کرکٹ کونسل نے کو رونا کے باعث ایشیا کپ 2020 ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کی منسوخی کے پیچھے کوئی سیاست نہیں ہے۔ احسان مانی کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ ملتوی کرنے کا فیصلہ

وبائی بیماری کے سبب کیا گیا ہے، ایشین کرکٹ کونسل آئندہ سال ایونٹ کے انعقاد پر غور کررہی ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا تھا کہ پاکستان 2022 میں ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا۔