جنوبی افریقا کیخلاف سیریز سےقبل ہی بابراعظم نےاپنی دھاک بٹھا دی

127

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان کوئنٹن ڈی کوک بھی بابراعظم کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے، تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کی ٹیم کےکپتان کوئنٹن ڈی کوک کا ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ


کوئنٹن ڈی کوک کا کہنا تھا کہ ہمارے چند کوچز پاکستان میں کھیل چکے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہمیں پہلے ہی ٹریننگ کا موقع دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھرپور انداز سے ہمیں ٹریننگ کا موقع مل گیا ہے۔

ویڈیو پریس کانفرنس میں کوئنٹن ڈی کوک کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان زیادہ گھومے نہیں ہیں لیکن ہمارے کمرے بہتر ہیں، ہمارے لیے سخت سیکیورٹی کا انتظام ہے، خود کو محفوظ سمجھتے ہیں۔

کوئن ڈی کوک نے کہا کہ بابر اعظم کی واپسی اور ہوم کنڈیشنز یقینی طور پر پاکستان کی قوت کو بڑھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کی کنڈیشن کا علم نہیں، ہمارا کوئی کھلاڑی پاکستان میں نہیں کھیلا ہے۔