پاکستان کپ میں،غصہ کرنا حماد اعظم کو مہنگا پڑگیا، سزا مل گئی

103

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ کپ میں سندھ کیخلاف میچ کے دوران آؤٹ دیئے جانے پر کرکٹر حماد اعظم کوغصہ کرنا مہنگا پڑگیا اور میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ کردیا گیا، کھلاڑیوں کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے کا پی سی بینے اعلان کردیا


پی سی بی کے مطابق حماد اعظم کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں جس میں درج ہے کہ کرکٹ میں استعمال ہونیوالے آلات ، کپڑے، گرائونڈوغیرہ کو نقصان پہنچانا قابل گرفت ہے۔

میچ کے دوران 35 ویں اوور میں حماد آؤٹ ہوئے تو وہ پیچھے ہٹے اور پھر آگے بڑھے، واپسی کی راہ میں انہوں نے بلا اپنے دائیں پیڈ پر مارا اور پھرغصے میں گرائونڈ پر بلا مارا۔

حما دا عظم جرم کے مرتکب ہوئے اور میچ ریفری محمد جاوید ملک کی طرف سے تجویز کی گئی پابندی کو قبول کیا، فیلڈ ایمپائر علیم ڈار اور ثاقب خان نے بھی الزام کی تائید کی۔