ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگا کر قومی ٹیم میں منتخب ہونے والے کامران غلام اب کیا کرنا چاہتے ہیں؟ زبردست اعلان کردیا

67

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے والے کامران غلام جنوبی افریقہ کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے انتہائی پرامید ہیں جن کا کہنا ہے کہ اگر مجھے موقع ملا تو ملک کیلئے بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا


تفصیلات کے مطابق قائداعظم ٹرافی کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کامران غلام نے حالیہ انٹرویو میں اپنے کرکٹر سفر پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سب سے پہلے

20 رکنی قومی سکواڈ میں اپنے نام کی شمولیت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ میرے احسا سات بہت بلند ہیں۔ کامران غلام نے کہا کہ مجھے بہت ہی زیادہ اچھا لگ رہا ہے

میں پاکستان کے 20 کھلاڑیوں میں شامل ہوگیا ہوں، الحمد اللہ اچھی فارم میں ہوں اور پرامید ہوں کہ جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلنے کا موقع ملے گا اور اگرمجھے موقع ملے گا تو


ملک کیلئے بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا، چاہتا ہوں کہ اچھا سے اچھا کروں۔
انہوں نے بتایا کہا کہ میں نے 2010ءمیں کلب کرکٹ شروع کی، 12-2011ءمیں پاکستان انڈر 19 کیلئے سلیکٹ ہوا اور

پھر اس کے بعد انگلینڈ کا دورہ کیا اور اچھی کارکردگی دکھائی۔ انڈر 19 ٹیم کی طرف سے ایشیاءکپ اور ورلڈ کپ کھیل چکا ہوں، انگلینڈ اور بھارت کے خلاف سنچریاں سکور کیں اور کئی میچز بھی جتوائے۔انہوں نے بتایا کہ میں

صرف بیٹسمین نہیں اچھا باﺅلر بھی ہوں اور جب کپتان کو ضرورت پڑتی ہے گیند بازی میں بھی کارکردگی دکھاتا ہوں۔ انہوں نے اپنی بہتر پرفارمنس کے پیچھے قاضی شفیق لالہ کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے مجھ پر بہت زیادہ محنت کی ہے۔