’پاکستان کیخلاف سیریز دلچسپ اور سخت مقابلے ہوں گے‘ ڈیکوک نے شاندار اعلان کر دیا

73

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کے دورے پر موجود جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان کوینٹن ڈی کوک نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف سیریز دلچسپ اور سخت مقابلے ہوں گے، پاکستان کو ہوم کنڈیشنز کا فائدہ ہو گا اور میزبان سپنرز ہمارے لئے ایک چیلنج ہوں گے مگر


مگر ہماری بیٹنگ بھی مضبوط ہے اور باﺅلرز سے بھی اچھی کار کردگی کی توقعات ہیں۔ تفصیلات کے مطا بق جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ طویل عرصے بعد پاکستان کا دورہ کرنا خوش آئند ہے،

ہمارے زیادہ تر کھلاڑی پاکستان میں پہلے نہیں کھیلے اور اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے بھرپور تیاری کی ہے، ایشیائی کنڈیشنز میں سپنرزکا کردار اہم ہو تا ہے،

اچھا ہے کہ ہمیں یہاں آتے ہی سیریز کی تیاری کا موقع مل گیا ہے، پاکستان میں سیکیورٹی کے تمام تر پہلوؤں کو مد نظر رکھا گیا ہے، ہماری نظرسیکیورٹی پر نہیں کرکٹ پر ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ کوویڈ 19 نے پوری دنیا کو متاثر کیا اور کرکٹ بھی متاثر ہوئی، پاکستان ٹیم کو ہوم کنڈیشنز میں ہرانا آسان نہیں، ہماری ٹیم مضبوط ہے، بابر اعظم نے گزشتہ سالوں میں بہت زبردست بیٹنگ کی، وہ تمام فارمیٹ میں اچھی پرفارمنس دے رہا ہے،

شیڈول بہت سخت ہے، مجھے جب بھی موقع ملا، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ضرور کھیلوں گا، دونوں ممالک کے درمیان سیریز دلچسپ اور مقابلے شاندار ہوں گے، پاکستان اپنے سپنرزسے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا، سپنرز کا سامنا ہمارے لئے ایک چیلنج ہو گا۔

کوینٹن ڈی کوک نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ذاتی کار کردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا، پاکستانی سپنرز کے خلاف بھی تیاری کررہے ہیں، ٹیم کا ہر کھلاڑی ہی سکور کرنا چاہتا ہے اور اسی کیلئے تیاری کررہے ہیں، اپنے باﺅلرز کو بھر پور انداز میں استعمال کرنے کی کوشش کریں گے۔