بھارت نے ایشیاءکپ ایک بار پھرملتوی کرانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی مگر کیوں؟شرمناک تفصیلات سامنے آگئیں

81

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو کرکٹ ایشیاءکپ بوجھ لگنے لگا جس نے ہوم سیریز کی خاطر ایشیاءکے بڑے ٹورنامنٹ کو ایک بار پھر ملتوی کرانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔


تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے ستمبر، اکتوبر میں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے پر اصرار کی وجہ سے گزشتہ برس ایشیاء کپ ملتوی کردیا گیا تھا جبکہ

بی سی سی آئی کی ناراضی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل نے اپنے شوپیس ایونٹ کے التواءکی وجہ کو رونا وائرس کو قرار دیا تھا، اگرچہ گزشتہ برس ایونٹ کی میزبانی

پاکستان کو کرنا تھی تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے میزبانی سری لنکا سے تبدیل کر لی تھی۔ اس وقت ایشیاءکپ کو رواں برس تک ملتوی کردیا گیا اب ایشیاکپ کی میزبانی سری لنکا نے کرنی ہے جبکہ اگلے ایونٹ کی میزبانی پاکستان کرے گا،


بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر اس ایشیائی شوپیس ٹورنامنٹ سے پیچھا چھڑانے کے بہانے ڈھونڈنا شروع کردئیے ہیں کیونکہ وہ رواں برس کی شیڈول ہوم سیریز اپنے پروگرام کے تحت منعقد کرنا چاہتا ہے۔ گزشتہ سال کو رونا وائرس کی وجہ سے

جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ سے میچز کو بھی اسی سال ایڈجسٹ کرنے کا خواہاں ہے، اپنے قیمتی ہوم سیزن کیلئے اسے ایشیاءکپ کی کوئی پروا نہیں ہے، ہوم میچز کی کمائی کا وہ خود مالک ہوگا جبکہ ایشیا کپ کی آمدنی سے دیگرممالک کی طرح حصہ ملتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کو آئی پی ایل کیلئے مارچ سے مئی تک کی وسیع ونڈو چاہیے، دیوالی کے موقع پر اکتوبر، نومبر میں بھی وہ صرف اپنے ملک میں ہی کھیلنے کا خواہاں ہے، اگر بھارت جون میں انگلینڈ میں شیڈول ٹیسٹ چیمپین شپ فائنل کیلئے کوالیفائی نہیں کرتا تو پھر اس کی جگہ ایشیاءکپ منعقد کیا جا سکتا ہے۔