تبریز شمسی نےپاکستان میں سکیورٹی انتظامات کو ’کال آف ڈیوٹی‘ ویڈیو گیم سےتشبیہ دیدی

115

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ہفتے کے روز کراچی پہنچنے کے بعد جنوبی افریقی سپنر تبریز شمسی پاکستان میں سخت،سکیورٹی سے متاثر نظر آ رہے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 14 سال میں اپنے پہلے دورہ پاکستان کے دوران 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی۔


وکٹ کیپر بیٹسمین کوئٹن ڈی کوک کی سربراہی میں آنے والی اس ٹیم کو سربراہ مملکت کے برابر کے سکیورٹی پروٹوکول میں ہوائی اڈے سے ہوٹل پہنچایا گیا۔ تبریز شمسی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں پاکستان میں سکیورٹی کا موازنہ مقبول ویڈیو گیم ’کال آف ڈیوٹی‘ سے کیا۔