عدنان اکمل نے ٹیم میں منتخب ہونے کا بتایا تو لگامذاق کر رہے ہیں اور پھر“ سلمان علی آغا نےدلچسپ انکشاف کردیا

236

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کیلئے منتخب ہونے والے نوجوان کرکٹر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ 20 کروڑ عوام میں سے 20 کھلاڑیوں میں منتخب ہونا ہی میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔ عدنان اکمل نے ٹیم میں منتخب ہونے کا بتایا تو لگا وہ مذاق کر رہے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم میں انتخاب کے بعد میڈیا سے آن لائن گفتگو میں 27 سالہ سلمان علی آغا نے کہا کہ جب ساتھی کرکٹر عدنان اکمل نے بتایا کہ ٹیم میں نام آ گیا ہے تو لگا کہ

مذاق کر رہے ہیں، جب ٹی وی لگا کر دیکھا تو شروع میں تو یقین ہی نہیں آیا۔ سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھانے کا صلہ ملنے سے ہر کرکٹر کی

حوصلہ افزائی ہو گی کہ انہیں اب کارکردگی کا انعام ضرور ملے گا۔ ایک سوال کے جواب میں سلمان علی آغا نے کہا کہ اچھی فارم میں ہوں، اگر موقع ملا تو کوشش کروں گا کہ

ٹیسٹ سیریز میں بھی اس فارم کے سلسلے کو جاری رکھوں۔ قائد اعظم ٹرافی میں نمایاں پرفارمنس دینے والے بیٹسمین کا کہنا تھا کہ مجھ پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے، پریشر سے زیادہ پرجوش ہوں کہ قومی ٹیم میں ان کا نام آ گیا ہے۔

میں محمد یوسف سے بہت متاثر ہوں اور جب بھی موقع ملتا ہے ان سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں، خواہش ہے کہ پاکستان کرکٹ میں وہی کردار ادا کروں جو محمد یوسف ادا کیا کرتے تھے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے

سلمان علی آغا نے کہا کہ میں بیٹنگ کیساتھ ساتھ باﺅلنگ پر بھی توجہ دیتا ہوں اور ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ بطور بیٹنگ آل راؤنڈر ہی اپنا کردار ادا کروں۔ واضح رہے کہ سلمان علی آغا نے حال ہی میں قائد اعظم ٹرافی میں دو سنچریوں اور

چھ نصف سنچریوں کی مدد سے 941 رنز بنائے اور ٹاپ تھری بلے بازوں میں جگہ بنائی اور اب وہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ابتدائی 20 رکنی سکواڈ میں منتخب ہوئے ہیں تاہم حتمی سکواڈ میں شمولیت کیلئے بھی پر امید ہیں۔ کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں