جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے بھارتی اینالسٹ پاکستان کیوں نہیں آئے؟‘ پی سی بی،حقیقت سامنے لے آیا

98

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کے خلاف جھوٹے پراپیگنڈے پر عمل پیرا بھارتی میڈیا نے اپنی سرشت برقرار رکھتے ہوئے جنوبی افریقی ٹیم کے پاکستان پہنچتے ہی پھر سے پراپیگنڈا شروع کردیا ہے تاہم پی سی بی نےحقیقت آشکار کر کے اس،شرمناک پراپیگنڈے کو بےنقاب کر دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی سرگرمیاں ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی سے بحال ہو رہی ہیں اور اب سری لنکا، زمبابوے اور بنگلہ دیش کے بعد

جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آ گئی ہے لیکن بھارتی میڈیا کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی۔ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 14سال کے طویل عرصے کے بعد

دورہ پاکستان پر دو ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچوں کی سیریز کیلئے ہفتے کے روز کراچی پہنچی اور ٹیم کے پہنچنے کے ساتھ ہی بھارتی میڈیا نے روایتی ڈگر پر چلتے ہوئے منفی رپورٹنگ اور پراپیگنڈے کا سلسلہ شروع کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم کے پرفارمنس اینالسٹ پراسانا اگورام کو پاکستان نے ویزہ دینے سے انکار کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے

اب جنوبی افریقی ٹیم کو دورے میں اپنے پرفارمنس اینالسٹ کی خدمات میسر نہیں ہوں گی اور وہ بنگلور میں اپنے گھر سے ہی خدمات انجام دیں گے۔

بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پراسانا نے دعویٰ کیا کہ مجھے بتایا گیا کہ ہمیں پروٹوکولز سمجھنے کی ضرورت ہے، سابق زمبابوین کوچ لال چند راجپوت پاکستان کا سفر نہیں کر سکے،

پاکستان کے امپائر علیم ڈار بھارت میں کام کے لیے نہیں آ سکے لہٰذا میں واحد فرد نہیں جس کے ساتھ ایسا ہوا ہو، میں اب بنگلور سے بہترین کام کی کوشش کروں گا لیکن یہ میری ٹیم کیلئے انتہائی مایوس کن امر ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے بھارتی میڈیا اور پرفارمنس اینالسٹ کی رپورٹس کو مسترد کردیا ہے۔ پی سی بی کے ترجمان سمیع برنی کے مطابق بھارتی میڈیا پراپیگنڈا کر رہا ہے کیونکہ

پراسانا نے دورہ پاکستان سے پہلے ہی استعفیٰ دیدیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیریز سے قبل مستعفی ہونے کی وجہ سے جنوبی کرکٹ حکام نے پراسانا کے ویزے کیلئے درخواست نہیں دی تھی۔