رکی پونٹنگ نے آﺅٹ ہو کر مجھے کیا کہا تھا اور جب عمر امین بیٹنگ کیلئےآیا تو اس سے کیا کہا تھا؟ محمد عامر نےاندر کی بات بتا دی

77

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کر کٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے دورہ آسٹریلیا کے دوران پیش آنے والے واقعہ پر روشنی ڈالی ہے۔ انہوں نےانسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران شان مسعود کیساتھ گفتگو کر تے ہوئے


رکی پونٹنگ کیساتھ پیش آنے والا دلچسپ واقعہ سنایا۔ تفصیلات کے مطابق شان مسعود نے محمد عامر سے پوچھا کہ کیا آپ کو یاد ہے عمر امین نے رکی پونٹنگ کا کیچ پکڑا تھا جس پر محمد عامر نے کہا

رکی پونٹنگ نے آﺅٹ ہونے کےبعد مجھے اور عمر امین کو گا لیاں دی تھیں جبکہ انہوں نے مجھے اپنی کہنی سے ٹکرا بھی۔ بعد ازاں میچ ریفری نے محمد عامر کو وارننگ دی کہ وہ رکی پونٹنگ کی وکٹ کا جشن منانے کیلئے ان کے

بہت زیادہ قریب چلے گئےتھے۔ شان مسعود نے بھی اسی میچ میں پیش آنے والا ایک اور دلچسپ واقعہ بھی سنایا جب عمر امین بیٹنگ کیلئےمیدان میں آئے تو رکی پونٹنگ نے انہیں بیٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی ڈرا دیا۔