وہ وقت جب انضمام الحق اداکارہ،سنگیتا بجلانی کیلئے لڑنے پہنچ گئےتھے

116

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا یہ واقعہ بیحد مشہور ہے کہ وہ ایک بار بلا لے کر ایک مداح کے ساتھ لڑنے پہنچ گئے تھے لیکن اب اس لڑائی کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔


قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے اس واقعے کی حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے ۔ وقار یونس کے مطابق میچ کے دوران انضمام الحق کو مداحوں نے آلو کہہ کر چھیڑا،

لوگ سمجھتے ہیں کہ انہیں اسی بات پرغصہ آیا لیکن انہیں،غصہ کسی اور بات پر آیا تھا۔ اس وقت ایک مداح کی جانب سے انڈین ٹیم کے کپتان محمد اظہرالدین کی اہلیہ اداکارہ سنگیتا بجلانی کے بارے میں

نازیبا الفاظ کہے جس پر انضمام نے بارہویں کھلاڑی سے بلا منگوایا اور سٹینڈز میں لڑنے پہنچ گئے۔ جب یہ واقعہ پیش آیا تھا تو اس وقت انضمام الحق کو نہ صرف دو میچوں کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا بلکہ انہیں معافی بھی مانگنی پڑی تھی۔