پی سی بی کے پیغام پر آل رائونڈر کاانکار، محمد حفیظ کی جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں شرکت پرسوالیہ نشان لگ گیا

205

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کرکٹر محمد حفیظ کی جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا، پی سی بی نے ٹی ٹین لیگ سے دستبرداری کا پیغام دیا، آل راؤنڈر نے انکار کردیا، ان کا کہنا ہے کہ 3فروری کو بائیوببل کا حصہ نہیں بن سکتا،


ایکسپریس کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول3ٹی ٹوئنٹی میچز کیلیے منتخب کرکٹرز کو 3 فروری تک بائبوببل میں رپورٹ کرنا ہے، محمد حفیظ اس دوران ٹی ٹین لیگ میں مصروف ہوں گے

جو 28جنوری سے 6 فروری تک ابوظبی میں شیڈول ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو پیغام دیا گیا ہے کہ پروٹیز سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلیے ٹی ٹین لیگ سے دستبردار ہونا ہوگا،

مگر محمد حفیظ معاہدے کو ختم نہیں کرنا چاہتے، آل راؤنڈر کا موقف ہے کہ ابوظبی میں ایونٹ مکمل ہونے کے بعد 7 فروری کو ہی اسکواڈ کو جوائن کرسکتا ہوں۔

اگر نہ کھلانے کا بہانہ ڈھونڈ رہے ہیں تو اور بات ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں ان کی ہوم انٹرنیشنل میچز میں شرکت ممکن نظر نہیں آرہی،

محمد حفیظ مراٹھا عریبیئنز کے اسکواڈ میں شامل ہیں، شعیب ملک بھی آئیکون پلیئر کے طور پر اسی فرنچائز کا حصہ ہیں، وہاب ریاض کو ناردرن واریئرز نے منتخب کیا، حسن علی، شرجیل خان، آصف علی لاہور قلندرز کا حصہ ہیں، مجموعی طور پر محمد عامر اور سہیل تنویر سمیت درجن بھر پاکستانی کرکٹرز ٹی ٹین لیگ میں شرکت کریں گے۔ لیکن اب محمد حفیض کشمکش مین مبتلا ہو گیے ہیں