حارث رؤف کی ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت پر‘عاقب جاوید نے حیران کن بات کہہ دی

105

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے حارث رﺅف کی پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت کو جلد بازی قرار دے دیا۔


تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کی تقریب میں سابق کرکٹر نے کہا کہ فاسٹ باﺅلر کو اگر گروم کرنے کیلئے منتخب کیا گیا تو اچھی بات ہے لیکن صرف 3 فرسٹ کلاس میچز کےتجربے پر

ٹیسٹ میچ کھلانا درست نہیں ہو گا۔ اگر ڈومیسٹک پرفارمر کو عزت دینا مقصد ہے تو اچھی بات ہے، ذہن میں کچھ اور ہے تو وہ درست نہیں، تبدیلی برائے تبدیلی مناسب نہیں ہوتی،

دنیا میں میرٹ پر لوگوں کو رکھا جاتا اور معاہدہ پورا کیا جاتا ہے، مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنانا ہی غلط تھا، ان سے چیف سلیکٹر کے طور پر کام لیا جاتا تو بہتر تھا۔