بیٹی کی پیدائش کیساتھ ہی ویرات کوہلی کی،مقبولیت میں بھی اضافہ ہوگیا

104

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
حال میں ایک ننھی پری کے والد بننے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ٹوئٹر پر مقبولیت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ویرات کوہلی کو 40 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد


ویرات کوہلی ٹوئٹر پر 40 ملین فالوورز رکھنے والے پہلے بھارتی کرکٹر بن گئے ہیں۔ ویرات کوہلی کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کا جائزہ لیا جائے تو انہوں نے صرف 64 لوگوں کو اپنے تصدیق شدہ

اکاﺅنٹ سے فالو کیا ہوا ہے جن میں ان کے عزیز و اقارب شامل ہیں۔ بھارتی کرکٹر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کرکٹ سے متعلق پیغامات سمیت مختلف پیغامات جاری کر تے دکھائی دیتے ہیں۔

دوسری جانب اگر ہم ویرات کوہلی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بات کریں تو وہاں ان کے فالوورز کی تعداد 90.3 ملین ہے جبکہ ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر صرف 198 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے۔