پاکستان کی سرزمین پر پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کااعزاز، علیم ڈار بھی میدان میں آ گئے، شاندار بات کہہ دی

95

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان کے علیم ڈار اور احسن رضا پہلی مرتبہ اپنے ہوم گراﺅنڈ پر


پہلی مرتبہ اپنےہوم گراﺅنڈ پرکسی ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ میچ ریفری جاوید ملک بھی پہلی مرتبہ ٹیسٹ فارمیٹ میں میچ ریفری کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایلیٹ پینل کے رکن علیم ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستا ن میں کھیلے جانے والے کسی ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کیلئے تقرری میرے لئے

ایک جذباتی لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اب تک 132 ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کر چکا ہوں مگر بالآخر 17 سال بعد وہ لمحہ بھی آ گیا ہے کہ مجھے پہلی مرتبہ اپنے ملک میں کھیلے جانے والے کسی ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کا موقع مل رہا ہے۔