پی سی بی کو کھلاڑیوں کے ساتھ،باپ جیسا کردارادا کرنا چاہیے، شاہد آفریدی نے حیران کن با کہہ دی

67

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم کوچ اور فاسٹ بالرز کے درمیان ہونے والےتنازعات یہاں کی پرانی روایت ہے، بورڈ کو باپ جیسا کردار ادا کرنا چاہیے۔ یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی


انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے مستقبل کے حوالے سے پی سی بی کو ہر کھلاڑی سے خود بات کرنی چاہئے۔فاسٹ بالر محمد عامر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ

پی سی کو چاہیے کہ وہ محمد عامر کو آگاہ کرے اور اس کو بلا کر یہ مسئلہ حل کرے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کا کردار ہمیشہ ایک باپ کی طرح ہوتا ہے، پی سی بی کو چاہیے کہ

وہ والد کی طرح تمام کھلاڑیوں کو اپنے بچے سمجھ کر بات کرے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ کوچنگ کرنا صرف سکھانے کا ہی نام نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو حوصلہ اور سپورٹ دینی پڑتی ہے۔