کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ان کی ایک مداح نے ایک بار اپنا ہاتھ کاٹ لیا تھا، وہ اس وقت سخت پریشان اور حیران ہوگئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان


شعیب ملک نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی اور اپنی زندگی کے بارے میں بتایا۔ ایک سوال پر شعیب ملک نے بتایا کہ ان کی ایک مداح نے

انہیں بے حد پریشان کردیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک لڑکی نے ایک بار ان کے لیے اپنا ہاتھ کاٹ لیا تھا، اس کے اہل خانہ انہیں فون کیا کرتے اور بتاتے کہ

بچی نے ایسا کیا ہے آپ اس سے ایک بار بات کرلیں۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ بہت کم عمر لڑکی تھی، خدا کا شکر ہے کہ وہ محفوظ رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں