شاہد آفریدی نے انضمام الحق سمیت دیگر لیجنڈز کوقیمتی مشورہ دیتے ہوئے شاندار بات کہہ دی

85

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ایک نئی تجویز پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے دی ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہمارے لیجنڈری کرکٹرز کو ہمسایہ ملک بھارت کے راہول ڈریوڈ کی پیروی کرنی چاہئے جو اپنے ملک کے انڈر 19کرکٹرزسے جڑے ہیں،


راہل ڈریوڈ ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹین ایج کھلاڑیوں کو تیار کرکے بھارت کو آگے لے جارہے ہیں، ہمارے ہیروز بھی اس کی نقل کریں اورپاکستان کرکٹ کی خدمت کچھ اس طرح کریں تاکہ

نیشنل لیول پر کھلاڑی پالش ہوکر سامنے آئیں۔ شاہد آفریدی کی یہ تجویز نئی نہیں ہے، ماضی میں بھی ایسی آوازیں بلند ہوتی رہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ پی سی بی نے محمد یوسف،

ثقلین مشتاق وغیرہ کی خدمات اسی مقصد کے لئے حاصل کی ہیں لیکن شاہدآفریدی یہ توقع انضمام الحق، یونس خان وغیرہ سے بھی کرتے ہیں اور حقیقت میں وہ وسیم اکرم اور وقار یونس کو بھی یہی مشورہ دے رہے ہیں۔