جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان،انضمام الحق سلیکشن کمیٹی پر برس پڑے، حیران کن بات کہہ دی

98

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے محمد وسیم کی جانب سے اعلان کردہ ٹیسٹ سکواڈ کو شدیدتنقید کا نشانہ بناتے کہا ہے کہ یہ ’ سلیکشن‘ کی گئی ہے۔


انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ لوگوں کو خوش کرنے کے لیے سلیکشن کی گئی ، اس سلیکشن کا کوئی نظریہ نہیں ہے، یہ سکواڈ جیتنے کی اہلیت نہیں رکھتا ہے۔

دو روزقبل چیف سلیکٹر محمد وسیم کی جانب سے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی سکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔ اعلان کردہ سکواڈ کے مطابق ٹیم کی قیادت

بابر اعظم کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان ، عابدعلی، عمران بٹ، اظہرعلی، فوادعالم ، سرفراز احمد ، یاسرشاہ، عبداللہ شفیق، آغاسلمان ، سعود شکیل ،حسن علی ،کامران غلام، ساجد خان، حارث رؤف ، محمدنواز، نعمان علی، فہیم اشرف ، شاہین آفریدی اور تابش خان شامل ہیں۔