فہیم اشرف کی،سالگرہ پرقومی کرکٹرز کا آل راؤنڈر کو مبارک باد دینے کا انوکھا انداز

119

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فہیم اشرف آج اپنی 27 ویں سالگرہ منارہے ہیں ،انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے ساتھ ساتھ قومی کرکٹرز کی جانب سے آل راونڈز کو اہم دن کی مبارک باد دی جارہی ہے۔


لیگ سپنر شاداب خان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فہیم اشرف کو سالگرہ کی مبارک بادی جس کے جواب میں آل راؤنڈر کا کہنا تھا ’ شکریہ ناظم صاحب‘

فاسٹ باولر حسن علی نے مبارک باد دیتے ہوئے لکھا ’ ویری ہیپی والا برتھ ڈے ‘ حسن علی نے ٹویٹ میں روٹی گروپ اور یو یو کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے،جس پر جواب دیتے ہوئے فہیم اشرف نے لکھا’ شکریہ لالا‘

سابق کپتان سرفراز احمد کی جانب سے سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’ ہیپی برتھ ڈے رانا جی‘ آل راؤنڈر فہیم اشرف اب تک چھ ٹیسٹ میچز25 ون ڈے اور 32 ٹی 20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔