اگر یہ کام کردیا جائے تو میں ٹیم میں واپس آنے کیلئے تیار ہوں “ محمد عامر نےمشروط آمادگی ظاہر کرتے ہوئے اعلان کردیا

113

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باولر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے جو کہ ان کے مداحوں کیلئے خوشی کا باعث بنے گی ۔ نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق


محمد عامر نے ٹیم مینجمنٹ تبدیل ہونے کی صورت میں سلیکشن کیلئے دستیابی ظاہر کر دی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اپنی بات پر قائم ہوں کہ موجودہ ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ نہیں کھیل سکتا۔

یاد رہے کہ محمد عامر نے گزشتہ ماہ ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ اختلافات کے باعث انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا ۔ دو روز قبل محمد عامر نے ایک مرتبہ پھر

بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور وقار یونس مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کر تے آئے ہیں اب میں مزید بر داشت نہیں کر سکتا،