عاقب جاوید نے قومی ٹیم کے نئےچیف سلیکٹر محمد وسیم کو اہم،مشورہ دےدیا

97

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر کو اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد وسیم ایسے فیصلے نہ کریں کہ لگےتنقید کے دباؤمیں کیے گئے، تابش خان کی ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت کی خوشی ہوئی لیکن


سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ حارث رؤف ہمارا کھلاڑی ہے لیکن3فرسٹ کلاس میچز کے بعد کھیلنا تھوڑا جلدی ہے، ڈومیسٹک کو عزت دو یہ تو اچھی چیز ہے لیکن تسلسل ہونا چاہیے،

عبداللّٰہ شفیق کو ٹیم میں ایک اننگز کی بنیاد پر رکھا۔ عاقب جاوید نے کہا کہ چیف سلیکٹر فیصلے سوچ سمجھ کر کریں، اسی کا فائدہ ہوگا، ہم تو غلط کاموں کی نشاندہی کریں گے،

مصباح الحق نے پہلے ہی زیادہ عہدے لے کر غلط کیا، کوچ اُْسے لانا چاہیے تھا جس کی سی وی مضبوط اور کورسز کیے ہوئے ہوں۔ سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ کسی کے معاہدے کے درمیان میں ختم کرنا درست نہیں ہوتا۔