جنوبی افریقہ سےٹیسٹ سیریز، قومی اسکواڈ کااعلان، تابش خان شامل

105

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے نئے کھلاڑیوں کو بھی موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر پی سی بی محمد وسیم نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے،محمد رضوان ، عابدعلی،

عمران بٹ، اظہرعلی، فوادعالم کو ٹیسٹ اسکواڈمیں شامل کیا گیا ہے، سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کو بھی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ یاسرشاہ، عبداللہ شفیق، آغاسلمان ، سعود شکیل ،حسن علی ،کامران غلام، ساجد خان، حارث رؤف ، محمدنواز،نعمان علی، فہیم اشرف ، شاہین آفریدی اور تابش خان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔