کمرشل،فلائٹ استعمال کرنے کا فیصلہ کرنے والی جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم چارٹرڈفلائٹ پر پاکستان کیوں آئی؟حقیقت سامنے آگئی

125

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کو رونا وائرس کی وجہ سے امارات کی ایئرلائنز نے جنوبی افریقہ کیلئے اپنی پر وازیں،معطل کر دیں جس کی وجہ سے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم ہفتے کی صبح خصوصی چار ٹرڈفلائٹ کے ذریعے جوہانسبرگ سے صبح چھ بجے قائد اعظم انٹرنیشنل ایئر پو رٹ پر پہنچی۔


اس سے قبل مہمان ٹیم نےکمر شل،فلائٹ سے کراچی پہنچنا تھا تاہم پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ خلیج کی ایئرلائن نے کو رونا وائرس کی وجہ سے جنوبی افریقہ کیلئے

اپنی تمام پروازیں غیر معینہ مدت کیلئے معطل کردی ہیں جس کے بعد پی سی بی نے ایئرلائن سے رابطہ کرکے ان سےچارٹرڈ فلائٹ چلانے کی درخواست کی جو قبول کر لی گئی۔

مہمان ٹیم اپنےشیڈول سے پانچ گھنٹے پہلے کراچی پہنچی جبکہ چار ٹرڈطیارے کے اخراجات کرکٹ ساﺅتھ افریقہ بر داشت کرے گا۔ پی سی بی نے کرکٹ ساﺅتھ افریقہ کو چارٹرڈطیارے کے حصول میں مدد کی جس پر کرکٹ ساﺅتھ افریقہ نے پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔