جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں کو ہوٹل کے ہال میں جمع کرلیا گیا مگر کیوں؟خبر آگئی

155

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم 14 سال کے طویل عرصے کے بعد تاریخی دورے کیلئے پاکستان پہنچ گئی ہے جس کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی کو رونا ٹیسٹنگ کیلئے انہیں ہوٹل کے ہال میں جمع کر لیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کے کو رونا وائرس کے ٹیسٹ کئے جائیں گے جس کے نتائج آنے تک تمام لوگ قرنطینہ میں رہیں گے اور

نتائج کلیئر آنے کی صورت میں کل سے تمام کرکٹرز کراچی جم خانہ میں ٹریننگ کر سکیں گے۔ جنوبی افریقی کرکٹرز 22 جنوری تک جم خانہ گراﺅنڈ میں پریکٹس کریں گے

اور 23 جنوری سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ کا آغاز ہو گا۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا