چیئرمین پی سی بی احسان مانی اوروسیم خان کے درمیان اختلافات شدت،اختیار کر گئے

86

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی اور سی ای او وسیم خان کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی ہر قسم کے فیصلوں کا حق اپنے پاس رکھتے ہیں اور


سی ای او وسیم خان اتھارٹی کے بغیر کام جاری رکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بڑوں کے اختلافات کی وجہ سے گراس روٹ کرکٹ پر کام نہیں ہو پارہا اور کام نہ ہونے کا نقصان مقامی کرکٹرز اور کلبز کو ہورہا ہے، احسان مانی پس پردہ تمام فیصلے کرتے ہیں اور میڈیا وسیم خان کوتنقید کا نشانہ بناتا ہے۔