نیوزی لینڈ کےخلاف قومی ٹیم کی شکست پر پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو افسروسیم خان بھی،میدان میں آگئے

74

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو افسر وسیم خان نے کہا ہے کہ کو رونا کی وجہ سے ہر شخص کو مشکلات کا سامنا ہے، وبا کی وجہ سے ہی کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر ہوئی لیکن


نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سارا ملبہ کورونا پر نہیں ڈال سکتے۔ نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران

کھلاڑیوں کوانجریز کے بھی مسائل تھے تاہم پہلے ٹیسٹ میچ میں کھلاڑیوں نے کارکردگی دکھائی۔ ان کا کہنا تھا کہ شعیب اختر اور رمیض راجہ کو بھی کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھ کر دکھ ہوا لیکن

کسی نے ہمیں حل نہیں دیا، ہم نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ تجربہ کار باولرز کہاں سے لائیں؟ ہار ہو یا جیت ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ مایوس کن کارکردگی پر کوئی بہانہ نہیں بنائیں گے۔