پی ایس ایل 6 شروع ہونےمیں چند ہفتے باقی مگر بورڈ نےفرنچائزز سے کیا مطالبہ کر دیا؟جانیے

89

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزز کو فیس کی ادائیگی کیلئے یاد دہانی کرا دی ہے جبکہ نوٹس کے تحت ڈیڈ لائن ختم ہونے میں ابھی ایک ہفتہ باقی ہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اور کرکٹ بورڈ میں تعلقات کافی عرصے سے مثالی نہیں رہے ہیں، ٹیم اونرز مسلسل مالی نقصان کا رونا روتے ہیں اور

بورڈ انہیں تسلیاں دے کر چپ کرا لیتا تھا، البتہ گزشتہ برس معاملہ عدالت جانے کے بعد پی سی بی بھی حل کی تلاش میں سنجیدہ ہو گیا ہے۔ حتمی نئے فنانشل ماڈل پر بات چیت جاری ہے مگر

ساتھ ہی بورڈ نے فرنچائزز سے فیس کا تقاضہ بھی کردیا تھا، بار بار کی یاد دہانیوں پر کوئی کارروائی نہ ہونے پر حکام نے تنگ آ کر گزشتہ دنوں تمام ٹیموں کو نوٹس بھیج دیا تھا۔


اس میں 21 دن میں فیس کی عدم ادائیگی پر سخت کارروائی کی دھمکی دی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک بار پھر تمام فرنچائززکو جلد از جلد فیس جمع کرانے کی یاد دہانی کرائی گئی ہے، ڈیڈ لائن 21 جنوری کو ختم ہو جائے گی اور اس کے بعد

بورڈ معاہدے منسوخ بھی کر سکے گا البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملہ اس نہج تک پہنچنے کا امکان نہیں اور بیشتر ٹیمیں پہلے ہی واجبات ادا کر دیں گی، انہیں نئے فنانشل ماڈل کا انتظار ہے جس سے وہ اپنی مالی مشکلات کم ہونے کی آس لگائے بیٹھی ہیں۔

بورڈ نے آخری ڈرافٹ کو حتمی قرار دیتے ہوئے ”قبول یا مسترد“ کرو کا آپشن دیا تھا مگر فرنچائزز نے اس میں بعض اعتراضات اٹھاتے ہوئے دوبارہ حکام سے رجوع کرلیا، توقع ہے کہ رواں ہفتے ہی معاملہ طے ہو جائے گا۔ کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں