ہمیں پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا شانداراعلان

123

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان میں سیکیورٹی کی فکر سے آزاد ہوگئے جس کے ہیڈ کوچ مارک باﺅچر نے کہا ہے کہ ہمارے ماہرین نے صورتحال کو ٹیم کیلئے محفوظ قرار دیا ہے اور ہم وہاں دوبارہ سے کرکٹ کھیلنا شروع کریں گے۔


تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم 2007 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کے دورے پر آ رہی ہے جو 16 جنوری بروز اتوار کراچی پہنچے گی اور اپنے دورے کے دوران

ٹیسٹ اورٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 جنوری سے کراچی میں شیڈول ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی اور ٹی 20 میچز کی سیریز

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی، پروٹیز کو پاکستان میں سیکیورٹی کےحوالے سے کوئی بھی فکر نہیں اوراس بات کی تصدیق خود ہیڈ کوچ مارک باﺅچر نے بھی کردی ہے۔ مارک باﺅچر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ


ہمارے سیکیورٹی ماہرین پاکستان گئے اور صورتحال کا اچھی طرح جائزہ لینے کے بعد اسے ہمارے لئے محفوظ قراردیا ہے اس لئے سیکیورٹی ہمارے لئے کوئی ایشو نہیں ہے، ہم وہاں جاکر دوبارہ سےکرکٹ کھیلنا شروع کریں گے۔ باﺅچر نے

1997ءمیں پاکستان میں ہی ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا جس کے بعد شاندار کیریئر کے دوران 147 میچز کھیلے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ایشیائی ممالک کی بانسبت پاکستانی کنڈیشنز ہماری ٹیم کیلئے زیادہ موزوں ہیں، اگرچہ یہ مشکل ضرورہے مگر

ان وکٹوں پر پاکستان باقاعدگی سے اچھے فاسٹ باﺅلرز متعارف کروا رہا ہے جو ریورس سوئنگ کرتے ہیں، وہاں پر وکٹیں فلیٹ ہیں لیکن آپ اگر اپنی مکمل صلاحیت سے کھیلے تو بہت رنزبنا سکتے ہیں۔ مارک باﺅچر نے

کوچنگ سٹاف میں جیک کیلس کی بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ واپسی کی بھی امید ظاہر کر دی، سابق آل راﺅنڈر نے انگلینڈ کے ساتھ مختصرمدت کا معاہدہ کیا تھا تاہم باﺅچر کا کہنا ہے کہ میں بڑی شدت سے ان کی اپنی ٹیم میں واپسی کا خواہاں ہوں۔