عامر اور وقار اختلافات پرانی روایت، مرغی کا دل لے کرانٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی جا سکتی،شاہد آفریدی نے حیران کن بات کہہ دی

134

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ نازسابق کپتان اورآل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ محمد عامراورکوچز تنازعہ پرانی روایت ہے، میرے وقاریونس کے ساتھ اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، یہ کوئی اچھی روایت نہیں ہے۔


سابق کپتان نے کہا کہ محمد عامر ہو یا کوئی بھی کھلاڑی، پی سی بی کو اسے مستقبل سے آگاہ کرنا چاہیے، تاکہ وہ ذہنی طورپرتیارہوں کہ اگرمیں نے پرفارم نہیں کیا تو باہرہوجاﺅں گا، بورڈ فاسٹ باؤلرمحمد عامرکو بلا کربات کرکے معاملہ ختم کرے۔

نیوزی لینڈ میں شکستوں کے سوال پرانہوں نےمسکراتے ہوئےکہا کہ شکر ہے، اس بارانہوں نے ذمہ داری کو رونا پرڈال دی، عام طور پرتو فٹنس پرڈالتے ہیں۔ مصباح الحق کے بارے میں

سکول سطح کا بھی کوچ نہ ہونے کا بیان دئیے جانے پرشاہد آفریدی نے کہا کہ سابق کپتان کی پاکستان کیلئے بڑی خدمات ہیں لیکن ٹیم میں تھوڑی دلیری ہونا چاہیے، مرغی کا دل لے کرانٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی جاسکتی۔