شاہد خان آفریدی نے اپنی خوشی کی سب سےبڑی وجہ بتا دی

114

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور جارح مزاج آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی کو کشمیر پریمیر لیگ (کے پی ایل) کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کشمیر پریمیر لیگ


ے پی ایل کی فرنچائز مظفر آباد ٹائیگر کی لانچنگ تقریب میں شاہد خان آفریدی، وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور، سینیٹر فیصل جاوید، سینیٹر طلحہ محمود اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عمر گل نے شرکت کی۔

شاہد خان آفریدی نے کہا کہ کے پی ایل کا برانڈ ایمبیسڈر بننے سے زیادہ خوشی کوئی اور لیگ کھیل کر نہیں ہوئی، اس لیگ کے ذریعے آزاد کشمیر میں کرکٹ کیساتھ ساتھ صحت کے شعبے میں بھی کام کیا جائے گا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ کشمیر میں ٹیلنٹ بھرا پڑا ہے، کشمیر میں کرکٹ اکیڈمی بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں اور جب تک اکیڈمیاں نہیں ہوں گی ٹیلنٹ سامنے نہیں آئے گا۔