پاکستان کا اہم ترین کھلاڑی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سےباہر ہو گیا

249

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے بازامام الحق انجری کے باعث جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امام الحق دورہ نیوزی لینڈ کے دوران کوئنز ٹاﺅن میں پریکٹس کرتے ہوئےانجری کا شکار ہوئے تھے


جس کے باعث وہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بھی حصہ نہ لے سکے اور انہیں ماﺅنٹ منگنوئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران ہی وطن واپس بھیج دیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز نے امام الحق کو ڈیڑھ ہفتے تک آرام تجویز کیا ہے حتیٰ کہ انہیں نیٹ میں پریکٹس کرنے کی بھی اجازت نہیں ملی کیونکہ اگر انہوں نے ایسا کیا تو

صحت یابی کے عمل کیلئے 4 ہفتے درکار ہوں گے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 16 جنوری کو پاکستان پہنچے گی اور دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔