بابر اعظم پرالزام لگانے والی خاتون نے یو ٹرن لے لیا.! تمام،الزامات واپس لیتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کردیا

126

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر خاتون حامزہ مختار کے لگائے جانے والےالزامات کا ڈراپ سین ہوگیا۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پرالزام لگانے والی


بابراعظم پرالزام لگانے والی خاتون حامزہ مختار کا بیان حلفی اور ویڈیو منظرعام پر آگئ، بیان حلفی میں خاتون نے اقرار کیا کہ کسی کے بہکانے پر درخواست دی تھی۔ خاتون نے بیان حلفی میں کہا کہ میرا بابر اعظم سے نہ پہلے تعلق تھا اور نہ اب ہے، درخواست دینے کا مقصد بابر اعظم کو تنگ کرنا تھا۔

خاتون نے بیان حلفی میں کہا کہ میرا بابر اعظم سے نہ پہلے تعلق تھا اور نہ اب ہے، درخواست دینے کا مقصد بابر اعظم کو تنگ کرنا تھا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ کچھ دوستوں کے بہکانے پر تھانے میں درخواست دی تھی، میں بابر اعظم کے خلاف اپنی درخواست واپس لیتی ہوں، میری درخواست بدنیتی پر مبنی تھی۔

ویڈیو بیان میں حامزہ مختار نے کہا کہ بغیر کسی دباؤ کے کیس واپس لے رہی ہوں۔ واضح رہے کہ بابر اعظم کے خلاف خاتون حامزہ مختار کےہرا ساں کرنے کےالزام پرعدالت نےپولیس کو خاتون کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کی تھی۔