لاہورہائیکورٹ نے بابراعظم کو بڑی خوشخبری سنا دی، شاندار خبر

188

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
لاہورہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیخلاف،مقدمہ درج کرنے کا سیشن کو رٹ کا حکم معطل کرتے ہوئے متعلقہ ایس،ایچ او کیساتھ ساتھ حامزہ مختار سے تحریری جواب بھی طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق


لاہورہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی جس میں اندراج،مقدمے کی درخواست پر ماتحت عدا لت کے احکامات کوچیلنج کیا گیا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کےوکیل حارث عظمت ایڈو،وکیٹ نے نشاندہی کی کہ سیشن عدا لت نے حقائق کے برعکس بابر اعظم کیخلاف اندراج،مقدمہ کا حکم دیا ہے اور

حامزہ مختار نے بابر اعظم کوبلیک میل کرنے کیلئے بے بنیاد درخواست دائر کی۔ وکیل نے کہا کہ خاتون نے 2018ء میں ہی بابر اعظم سے صلح کی تھی اور معاملہ ختم ہو گیا تھا۔ پو لیس نے بھی،دھمکی آمیز کالز


موصول ہونے کے حامزہ مختار کے دعوے پر منفی رپورٹ پیش کی لیکن سیشن عدا لت نے شواہد کے بغیر بابر اعظم کے خلاف،مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ ایڈو،وکیٹ حارث عظمت نے استدعا کی کہ بابر اعظم کے خلاف

اندراج،مقدمہ کے حکم پر عملدرآمد روکا جائے اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کیخلاف اندراج،مقدمہ کی کارروائی غیرقانونی قرار دے کرکالعدم کی جائے۔ عدالت نے بابر اعظم کےوکیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا سیشن کو رٹ کا حکم معطل کردیا۔ عدالت نے خاتون حامزہ مختار کیساتھ ساتھ متعلقہ ایس ایچ او کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر تحریری جواب طلب کر لیا۔