مسلمان کرکٹر نے محض37 گیندوں پر ٹونٹی ٹونٹی سنچری سکورکرڈالی

79

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کیرالا کے محمد اظہرالدین نے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی میں دوسری تیز ترین سنچری سکور کرڈالی، انہوں نے وانکھیڈے سٹیڈیم میں دھول کلکرنی کی زیرقیادت ممبئی کی ٹیم کے خلاف 37 گیندوں پر یہ سنگ میل عبور کیا ۔


اظہرالدین 5 گیندوں کے فرق سے رشبھ پنٹ کا ریکارڈ نہ توڑ پائے تاہم یہ کسی بھی بھارتی بلے باز کی جانب سے تیسری تیز ترین ٹونٹی ٹونٹی سنچری ہے۔ یہ سید مشتاق علی ٹرافی میں کیرالا کے

کسی بھی بلے باز کی پہلی سنچری تھی اور اس نے ٹورنامنٹ میں سب سے بڑے ہدف کا تعاقب کرکے ممبئی کو کسی بھی فارمیٹ میں پہلی بار شکست دی۔ کیرالہ کی ٹیم کو 197 رنز کا ہدف ملا تھا،

اظہرالدین نے سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے لیکن وہ رشبھ پنٹ کا 32 گیندوں پر سنچری کاریکارڈ نہ توڑ سکے جنہوں نے 18-2017ء میں ہماچل پردیش کے خلاف دہلی کی جانب سے سنچری سکور کی تھی ۔