شعیب ملک کا ٹیم میں اچھا دوست کون ہے؟جانیے

158

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام’ گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے بتایا کہ


ٹیم میں کسی بھی کھلاڑی سے تعلقات خراب نہیں رہے لیکن محمد یوسف سے بہت اچھی دوستی تھی ان سے باتیں شیئر کرتا رہتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ محمد یوسف کے علاوہ شعیب اختر اور

شاہد آفریدی کے ساتھ بہت اچھی دوستی رہی اور ابھی بھی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شعیب ملک نے کہا کہ جب ٹیم میں آیا تھا تو اس وقت یہ قانون تھا کہ

سینئرز کھلاڑیوں کو ایک کمرہ ملتا تھا جبکہ جونیئرز کمرہ شیئر کرتے تھے ، شروع میں روم میٹ یوسف بھائی تھے اسی وجہ سے ان سے اچھی دوستی ہ وگئی۔