اہلیہ کی محبت اور ساتھ کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کرسکتا: حسن علی

127

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
فاسٹ بائولر حسن علی نے اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ خوبصورت پیغام بھی جاری کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق حسن علی نے اپنےانسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ سامعہ کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کی


نئی تصویر شیئر کی جو میاں بیوی کے خوبصورت رشتے کو بیان کررہی ہے۔ حسن علی نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہماری زندگی میں ایک تبدیلی ہونے والی ہے،

یہ دیکھنا حیرت انگیز ہے کہ حمل کے دوران عورت کا جسم اتنی تبدیلیوں سے کیسے گزرتا ہے۔‘ انہوں نے اہلیہ سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’آپ کی موجودگی مجھے ایک بہتر انسان بنا دیتی ہے،

آپ کی محبت اور تعاون کے بغیر میں اپنی زندگی کا تصور بھی نہیں کرسکتا ہوں۔‘ قومی کرکٹر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ SoonToBe3 کا بھی استعمال کیا جس سے واضح ہورہا ہے کہ جوڑے ہاں جلد ہی ننھا مہمان آنے والا ہے،