مصباح الحق سے کون سا اختیار واپس لے لیا گیا؟ مداحوں کیلئے خوشخبری آگٰٰیی

93

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق سےاگلی تمام سیریز کیلئے 11 رکنی ٹیم منتخب کرنے کا اختیار واپس لے لیا گیا ہے اوراب بابر اعظم بااختیار کپتان بن کر ٹیم منتخب کریں گے اور ہیڈکوچ کا کردار صرف مشاورت کا ہو گا۔


ذرائع کا بتانا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کیلئے 11 رکنی ٹیم منتخب کرنے کا حتمی اختیار کپتان بابر اعظم کو دے دیا گیا ہے تاہم وہ مصباح سمیت دیگر کوچز وقار یونس اور یونس خان وغیرہ سے مشاورت کر سکیں گے۔

دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد گزشتہ روزپی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مصباح اور وقار یونس نے پیش ہو کر اپنا موقف دیا۔

مصباح الحق اور وقاریونس کوعہدوں سے ہٹانے کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز قریب ہونےکےباعث فوری طورپرایسا نہیں کیا گیا