کیا مصباح الحق کو فارغ کیا جا رہا ہے.؟ بالآخر پی سی بی میدان میں آگیا، حیران کن بات کہہ دی

78

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی سی بی نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو عہدے سے ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ پی سی بی کے ترجمان کی جانب سے سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو


عہدے سے ہٹائےجانےسے متعلق خبروں پررد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق کو عہدے سے ہٹانےکی خبروں میں کئی صداقت نہیں ہے۔ ترجمان پی سی بی نے کہا کہ

مصباح الحق کل کرکٹ کمیٹی کےاجلاس میں پیش ہوں گےجس کے بعد کرکٹ کمیٹی اپنی سفارشات بورڈ کو دے گی۔ واضح رہے کہ درہ نیوزی لینڈ کےدوران ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریزمیں شکست کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو

عہدے سے ہٹائے جانے کی خبریں منظرعام پر آئی تھیں تاہم اب بورڈ ترجمان نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مصباح کو عہدے سے ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔