شکر ہے کہ ٹم پین پاکستانی ٹیم کا وکٹ کیپر نہیں‘ کامران اکمل نے طنز کے نشتر چلا دئیے

215

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری سیریز میں آسٹریلین وکٹ کیپر ٹم پین کی ناقص کارکردگی کی مثال دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی ہوتے تو ان کے بارے میں بہت،خوفناک باتیں کی جاتیں۔


کامران اکمل نے کہا کہ ”اگر آسٹریلین کھلاڑیوں نے کیچ ڈراپ نہ کئے ہوتے تو آج جیت کا جشن منا رہے ہوتے، بہرحال ایسا نہیں ہوا۔ آسٹریلین ٹیم کی خوبی یہ ہے کہ وہ زیادہ غلطیاں نہیں کرتے لیکن

اس مرتبہ انہوں نے ایک ہی روز سب غلطیاں کر ڈالیں۔ ٹیم پین کی کارکردگی بہت زیادہ ناقص رہی مگر ایسا ہوتا ہے اور ہر وکٹ کیپر کیچ ڈراپ کرتا ہے مگر ہم کیا کہہ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ”مجھے خوشی ہے کہ پاکستان وہاں نہیں کھیل رہا اور ٹیم پین پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی نہیں ہیں، ورنہ ان کے بارے میں ابھی تک بہت کچھ کہا جا چکا ہوتا۔