عمران خان کا کرکٹ پر راج آج بھی برقرار، کوہلی سمیت بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا،شاندارخبر

124

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
وزیراعظم پاکستان عمران خان آج بھی کرکٹ کی دنیا میں بڑا نام ہیں جن کا ذکر کئے بغیرکرکٹ کی تاریخ کا تذکرہ مکمل نہیں ہوتا اور یہ جان کر آپ کو شاید ذرا بھی حیرت نہیں ہو گی کہ


ان کی مقبولیت آج بھی اسی طرح برقرار ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کی مقبولیت اس وقت بھی دیکھنے میں آئی جب آئی سی سی کی جانب سے ’پیس سیٹرز‘ کے عنوان سے

کروائی گئی پولنگ میں عمران خان فاتح قرار پائے۔ عمران خان نے 47 فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو شکست دی، جنہوں نے 46 فیصد ووٹ حاصل کئے۔

آئی سی سی نے اپنے ٹویٹ میں تین مرد اور ایک خاتون کرکٹر کو شامل کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ کرکٹر ہیں جن کی بیٹنگ یا باﺅلنگ اوسط، کپتان بننے کے بعد بہتر ہوئی ہے۔


آئی سی سی نے جن چار کرکٹرز کے نام دئیے ان میں بھارت کے ویرات کوہلی، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز، آسٹریلوی خاتون کرکٹر میگ لیننگ اور پاکستان کے سابق کپتان عمران خان شامل ہیں۔

آئی سی سی نے پولنگ میں لوگوں سے کہا کہ وہ یہ فیصلہ کریں کہ ان چاروں میں سے کس نے کپتان بننے کے بعد بہترین کارکردگی دکھائی ہے جس پر پانچ لاکھ 36 ہزار 346 لوگوں نے

اس پولنگ میں حصہ لیا اور عمران خان 47 فیصد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، ویرات کوہلی کو 46 فیصد ووٹ ملے جبکہ اے بی ڈویلیئرز کو چھ فیصد اور میگ لیننگ کو 0.5 فیصد ووٹ ملے۔