آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بابر اعظم کی پوزیشن برقرار، ویرات کوہلی پیچھے چلےگئے

83

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق پاکستانی بلے باز بابر اعظم کی پوزیشن برقرار اور ویرات کوہلی پیچھے چلے گئے ہیں،


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ کے مطا بق پاکستان کے بابر اعظم پانچویں پوزیشن پر برقرار ہیں، ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد

تیسری پوزیشن پر جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بیٹسمینوں کی فہرست میں ٹاپ پر ہیں۔ آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسری پوزیشن پر

پہنچ گئے ہیں، بھارت کے ویرات کوہلی کا ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ آئی سی سی کی رینکنگ کے مطا بق لا بوشین چو تھے نمبر پر موجود ہیں۔