آسڑیلیا کےدورے پر موجود بھارتی ٹیم کوٹوائلٹس خود صاف کرنے پڑیں گے

72

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کو رونا سٹینڈنگ آپریٹنگ پروسیجر(ایس اوپیز) کے باعث بھارتی کھلاڑی جم اور سوئمنگ سے محروم ہوگئے جبکہ کھلاڑیوں کو اب ٹوائلٹس بھی خود صاف کرنے ہونگے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق برسبین میں کو رونا پابندیوں کے باعث


بھارتی کرکٹرز ہوٹل میں کمروں تک محدود ہوگئے، کھلاڑیوں کو اب کمروں کی صفائی اورٹوائلٹس خود صاف کرنے ہوں گے اور کھانا ایپلیکشنز کے ذریعے آرڈر کر کے منگوانا ہوگا۔

جم اور سوئمنگ پول کی بنیادی سہولت سے بھی کھلاڑی محروم رہیں گے اور تمام امور انہیں خود ہی نمٹانے ہوں گے۔ سخت پابندیوں پر بھارتی بورڈ نے آسٹریلوی بورڈ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

جس میں کھلاڑیوں کی پریشانیوں سے آگاہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ 15 جنوری سے شروع ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سریز اسوقت ایک ایک سے برابر ہے۔