نیشنل ٹی 20 کپ میں عمدہ کارکردگی پر بھی پی ایس ایل میں منتخب نہ ہونے پرمایوسی ہوئی‘ کس پاکستانی فاسٹ باؤلر نےدل ٹوٹنے کے باوجود محنت جاری رکھنے کا اعلان کیا؟جانیے

78

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر احسان عادل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کیلئے کسی بھی فرنچائز کی جانب سے منتخب نہ کئے جانے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے محنت جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق احسان عادل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”حالیہ نیشنل ٹی 20 کپ میں بہترین سٹرائیک ریٹ رکھنے والا دوسرا اور بہترین اوسط رکھنے والا تیسرا فاسٹ باﺅلر ہونے کے باوجود بھی پی ایس ایل کیلئے منتخب نہ ہونے پر مایوسی ہوئی ہے۔۔۔ میں سخت محنت جاری رکھوں گا اور انشاءاللہ زبردست کم بیک کروں گا۔