پاکستان کپ، آصف علی نے کتنی گیندوں پر سنچری سکور کر لی؟جانیے

145

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
ماضی قریب میں غیر تسلی بخش پرفارمنس کے بعد قومی ٹیم سے باہر ہونے والے مایہ ناز بلے باز آصف علی نے منگل کے روز پاکستان کپ میں سدرن پنجاب کے خلاف شاندار سنچری سکور کرڈالی۔


پاکستان کپ میں ناردرن کی نمائندگی کرنے والے آصف علی نے 17 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے صرف 70 گیندوں میں 127 رنز بنائے اور نادرن کو مقررہ 50 اوورز میں 306 رنز کے سکور تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

لیگ سپنر زاہد محمود نے بالآخر آصف علی کو غلط شاٹ کھیلنے پر مجبور کیا اور ان کا کیچ مختار احمد نے کیا ۔