محمد عامر کی باتیں سن کر بےحد افسوس ہوا، میں تو محمد عامر کے لیے کرکٹ بورڈ سےلڑا تھا، وقار یونس نے حیران کن بات کہہ دی

103

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ مجھے محمد عامر کے بیانات سن کر بے حد افسوس ہوا حالانکہ میں ان لوگوں میں سے ہوں جو عامر کی ٹیم میں واپسی کیلئے وکالت کرتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق


وقاریونس نے کہا کہ میں کسی جواز کے پیچھے چھپنے نہیں آیا، جو خبریں ہیں وہ خبروں کی حد تک رہیں تو بہتر ہیں۔ یہ غلط بات ہے کہ ٹیم کو چھوڑ کر آگیا ہوں،

ٹیم کو نہ پہلے کبھی چھوڑ کر گیا ہوں نہ آئندہ چھوڑ کر جاؤں گا۔ محمد عامر کے بیانات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر شاندار کرکٹر ہے اور

میں ان لوگوں میں سے ہوں جواس بات کی وکالت کرتا تھا کہ عامر کو واپس آنا چاہیے لیکن مجھے محمد عامر کے بیانات سن کر بے حد افسوس ہوا۔


وقار یونس نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں کو رونا وائرس کی وجہ سے مشکل ہوئی، ہم نے پہلا ٹیسٹ اچھا کھیلا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں ہم بہتر نہ کھیل سکے۔ جو پرفارمنس ہم دینا چاہتے تھے نہیں دے سکے لیکن

مجھے اپنے باﺅلرز پر فخر ہے کہ انہوں نے مشکل حالات میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کی، نوجوان فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ بہت ٹیلنٹڈ ہیں، بابراعظم کا نہ ہونا اور کیچز ڈراپ ہونے سے فرق پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے منتظر ہیں،

میں جارحانہ انداز کا انسان ہوں اور یہی چاہتا ہوں کہ اپروچ جارحا نہ ہو۔ کوچ کے سلیکشن کے اختیارات لینے کی ابھی خبریں ہیں، کوچ کے سلیکشن لینے کا جب فیصلہ سامنے آئے گا دیکھیں گے، ابھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، مجھ میں کچھ ہے تو یہاں کھڑا ہوں، تنقید کرنا اور کمنٹری کرنا بہت آسان ہے۔