پی ایس ایل 6، اے بی ڈیویلیئرز اور شین واٹسن کی وکٹیں لینےوالا بائولر کسی بھی ٹیم میں جگہ بنانےمیں ناکام

107

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے ڈرافٹس مکمل ہوگئے ہیں اور حیرت انگیز طور کئی بڑے بڑے ناموں کو اس سال کسی بھی ٹیم نے اپنے سکواڈ میں شامل نہیں کیا ۔ فاسٹ بائولر جنید خان ،


ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد ، اوپنر عبداللہ شفیق ، مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل، فواد عالم ، لیفٹ آرم سپنر عمر خان ، مڈل آرڈر بلے باز عمر امین ، آل رائونڈر حماد اعظم ، فاسٹ بائولر راحت علی اور

سعود شکیل اور اے بی ڈیویلیئرز اور شین واٹسن کی وکٹیں لینے والا بائولر عمر خان کو کسی بھی ٹیم نے منتخب نہیں کیا۔ غیر ملکی کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے معین علی اور دنیا کے نمبر ایک ٹی ٹونٹی بلے باز

ڈیوڈ مالان ، جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بائولر مورنے مورکل اور راسی وان ڈیر ڈوسن ، سری لنکا کے آل رائونڈر تھیسارا پریرا اور بنگلہ دیش کے فاسٹ بائولر مستفیض الرحمن کو اس سال کسی پی ایس ایل فرنچائز نے اپنے سکواڈ میں شامل نہیں کیا ۔