نیا بولرجنوبی افریقہ کے خلاف ڈیبیو دینے کے لیے تیار،شاندارخبر

187

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
حال ہی میں پاکستان قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی سریز مکمل کی جس میں ٹیم نے نا کام کارکردگی کے کئی ریکارڈز پاش کیے۔ جس پر ٹیم مینجمنٹ سمیت تمام ٹیم کو عوام اور کرکٹ تجزیہ کاروں کی طرف سے


تنقید کا نشانہ زور شور سے بنایا جا رہا ہے۔ اگر ہم حال ہی میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سریز کے میچز میں ٹیم کی تینوں ڈپارٹمنٹ چاہے وہ بیٹنگ ہو، بولنگ ہو یا پھر فیلڈینگ

سب میں ٹیم نے نا کامی ظاہر کی۔ جس کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سریز میں قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں ہونے کے امکانات ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ کو تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ

چند نئے کھلاڑیوں کو بھی ٹیم میں شامل کرکے چیک کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔
جس میں قائداعظم ٹرافی میں سے سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ساجد خان کا نام سر فہرست ہے۔

اطلاعات ہیں کے خیر پختونخواہ کی طرف سے نمائندگی کرنے والے ساجد خان کو جنوبی افریقہ سریز کے خلاف موقع دینے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ جس کا حتمی فیصلہ سلیکشن کمیٹی قومی ٹیم کے

گھر لوٹنے کے بعد کرے گا۔ موجودہ بولرز کی ناکس کارکردگی کی وجہ سے نئے ٹیلنٹ کو موقع دینے پر غور جاری ہے۔ یاد رہے کہ ساجد خان نے حال ہی میں ختم ہونے والی

قائداعظم ٹرافی میں سب سے زیادہ 67 وکٹیں حاصل کر کے بولنگ میں پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔ ساجد خان نے اپنی ٹیم خیبر پختونخواہ کو یقینی شکست سے بچا ۔