نیوزی لینڈ نے بھی دورہ پاکستان پر غور شروع کردیا، کب آ سکتی ہے اور کتنے میچز کھیلے گی؟شائقین کرکٹ کیلئے زبردست خوشخبری

90

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے رواں برس پاکستان میں کچھ میچز کھیلنے پر سوچ بچار شروع کردی ہے اور اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے حوالے سے مختلف معاملات پرغور شروع کر دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو 2021ءکے مصروف ترین مجوزہ شیڈول کے تحت پاکستان کیساتھ ستمبر میں ٹی 20 اور ون ڈے میچز پر مشتمل اوے سیریز کھیلنی ہے، نیوزی لینڈ بورڈ کو رونا وائرس کے باوجود اپنے ملک کا دورہ کرنے پر پاکستان کا مشکور ہے،

کیوی بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہاکہ ہم پاکستان کے شکرگزار ہیں جو اس مشکل وقت میں یہاں آئے اور ہمیں سپورٹ کیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ کیوی ٹیم 2003ءکے بعد پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی تو انہوں نے جواب دیا کہ کچھ میچز پاکستانی سرزمین پر کھیلے جانے کا امکان ہے،