رواں سال پی ایس ایل میں،تماشائیوں کو سٹیڈیم داخلے کی اجازت ملے گی یا نہیں؟احسان مانی نےپاکستانیوں کوامید لگا دی

75

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ کو رونا وائرس کے باوجود پی ایس ایل پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے۔ کوشش ہوگی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں مداحوں کو گراؤنڈز میں آنے کی اجازت ملے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کیلئے ٹیموں کی جانب سے کھلاڑیوں کے چناؤکی تقریب گزشتہ روز ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے

پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ کوشش ہوگی تمام ایونٹس پاکستان میں کروائیں، تاہم آگے کیا حالات ہوتے ہیں اس پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ

کوشش ہوگی پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں مداحوں کو گراؤنڈز میں آنے کی اجازت ملے اور اس حوالے سے حکومت سے بات کریں گے اور جس حد تک تماشائیوں کو گراﺅنڈ میں لا سکے، ضرور لے کر آئیں گے۔